• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالےسے کمسن بچے کی لاش ملی، مکان کی چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹاؤن سیکٹر 1میں نالےسے کمسن بچے کی ڈوبی ہوئی لاش ملی،پولیس اور ریکسیو ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 4سالہ جمال الدین ولد محی الدین کے نام سے کی گئی،متوفی اورنگی گلفام آباد کا رہائشی تھا ،متوفی کے اہل کانہ نےایک روز قبل پولیس کو بچے کے لاپتا ہونے کی تحریری اطلاع دی تھی، خدشہ ہے کہ بچہ کھیل کے دوران نالے میں گر گیا ہو۔ احسن آباد کے قریب راک سوسائٹی میں گھر کی چھت سے گر کر ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی لاش کو ریسکیو ایمبولنس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 32سالہ اویس غنی ولد عبدالغنی کےنام سے کی گئی ہے اور اسکا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔

تازہ ترین