اسلام آ باد ( خصو صی رپورٹر ) لوک ورثہ کے زیر اہتمام قومی ثقافتی لوک میلہ جاری ہے۔ میلے کی روایت کے مطابق آج سہہ پہر 3بجے اوپن ائرتھیٹرمیں باقاعدہ طور پر میلہ کی روایتی رسمِ دستار بندی /چادر پوشی کی تقریب ہوگی جس میں وفاقی وزیر تعلیم و تربیت و قومی ادبی ورثہ ڈویژن مہمان خصوصی ہونگے۔اس تقریب کے دوران آج کسی ماہر دستکارمرد کی رسم ِ دستاربندی یا کسی ماہر خاتون دستکارہ کی رسم ِ چادر پوشی ادا کی جائے گی۔