اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں شہزاد محمد نے رپورٹ درج کرائی کہ مدعی کا بھائی شہزاد عامر موٹر سائیکل پر سوار تھا کہ کار جسے فدا الرحمٰن چلا رہا تھا نے ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔تھانہ شمس کالونی میں سموئیل مسیح نے رپورٹ درج کرائی کہ وہ اپنی بیوی غزل مسیح اور بچے کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ٹرک کے ڈرائیور الیاس نے ٹکر ماری جس سے اس کی بیوی جاں بحق ہو گئی۔