• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں تھروسک سرجری کا پہلا کامیاب آپریشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں تھروسک سرجری کا آغاز کر دیا گیا، سینے کے مرض میں مبتلا مریض کے پہلے کامیاب آپریشن سے اب یہاں بھی اس مرض کا علاج ممکن ہوگیا ہے ،میڈیکل سپریٹنڈنٹ فا طمہ جناح چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نو راللہ موسیٰ خیل ،پروفیسر ڈاکٹر عزیز اللہ موسی خیل پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نے کہاہے کہ دکھی انسانیت کی حقیقی خدمت دلی سکون کا ذریعہ ہوتا ہے محدود وسائل کے باوجود مریضوں کو ہرممکن سہولیات ہماراعزم اور محکمہ صحت کے اعلی احکام کا وژن ہے ہسپتال کوانسٹیٹیوٹ کا درجہ دلایا جائے ۔گزشتہ روز فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں پروفیسر ڈاکٹر عزیز اللہ موسیٰ خیل پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان اوران کی ٹیم نے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں پہلی با ر سینہ کی کا میاب سرجری کی۔ اس موقع پرمیڈیکل سپریٹنڈنٹ فا طمہ جناح چیسٹ ہسپتال ڈاکٹر نو راللہ موسیٰ خیل نے کا میاب سرجری پر ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری فرائض منصبی کا حصہ اور دلی سکون ذریعہ ہوتا ہے اس سے پہلے ہسپتال میں امراض سینہ کا صرف علاج ہوتا تھا اب سرجری کا آغاز ایک نئی موڑ ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے ہوتے ہوئے مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی ہمارا عزم موجودہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے اعلی ٰحکام کی وژن ہے جس کی بدولت اج سرجری کی کامیاب آپریشن کا آغاز ممکن ہوا اور ہسپتال کو جدید خطوط پر لانے کیلئے کوشاں ہو پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان نے کہا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ کہ فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کو انسٹیٹیوٹ کا درجہ دلاسکے تاکہ ہسپتال کا معیار مزید بہتر ہو سکے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلی بلوچستان صوبائی وزیر صحت اپنی خصوصی کاوشوں سے ہسپتال کو انسٹیٹیوٹ کا درجہ دلانے کیلئے کردار ادا کریں۔
تازہ ترین