آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وزیرِ اعظم نے خود ڈیل کی تردید کی: پرویز رشید

مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے خود کسی قسم کی ڈیل کی تردید کی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفت گوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج کے دن کسی پرتنقید نہیں کرنا چاہتا، قوم کی دعائیں میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔

رہنما نون لیگ پرویز رشید نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ وہی سلوک ہونا چاہیے جس کے وہ مستحق ہیں

انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری کے 5 سالہ دورِ صدارت میں جمہوریت کی خدمت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت سے اجازت ملنے کےبعد سابق وزیرِ میاں نواز شریف آج علاج کے لیے قطر سے آنے والی ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہو گئے۔

نواز شریف کے ہمراہ ان کے بھائی اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 7 افراد ہیں۔

گزشتہ دنوں لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست پر دورانِ سماعت وفاقی حکومت کا مؤقف مسترد کر دیا اور نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے علاج کے سلسلے میں بیرونِ ملک جانے کی غیر مشروط اجازت دی تھی۔

عدالت کے تجویز کردہ ڈرافٹ کے متن کے مطابق عدالت نے نئے بیانِ حلفی میں نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وژنری لیڈرز کا مقدر پھانسی،جلا وطنی ہے: پرویز رشید

ڈرافٹ کے مطابق نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہو سکتی ہے، حکومتی نمائندہ سفارت خانے کے ذریعے نواز شریف سے رابطہ کر سکے گا۔

عدالتِ عالیہ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد وزارتِ داخلہ نے بھی سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو علاج کے لیے ایک مرتبہ ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی تھی۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق نواز شریف کسی بھی ایئر پورٹ پر عدالتی حکم کی تصدیق شدہ نقل دکھا کر بیرون ملک جاسکیں گے تاہم ان کا نام بدستور ای سی ایل میں شامل رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید