• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی اصلاحات کا پھل ملنے لگا ہے، وزیراعظم عمران خان

معاشی اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی اصلاحات کا پھل ملنے لگا ہے، پاکستان کی معیشت اب درست سمت کی جانب گامزن ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی معیشت کی حالیہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت بالآخر درست سمت میں نکل پڑی ہے کیونکہ ہماری متعدد اصلاحات بار آور ثابت ہو رہی ہیں، 4 سال میں پہلی بار ماہ اکتوبر کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں چلا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کھاتوں میں 1 ارب 28 کروڑ ڈالر خسارہ تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان کے آخر میں اپنے برآمدکندگان کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ میں ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔

تازہ ترین