• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی ایرانی صدر روحانی سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، ایرانی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کی بھی تعریف کی۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل باجوہ نے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کےسیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی اورفوجی سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تازہ ترین