• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کا القسام کمانڈر کے گھر پر حملہ، خاندان شہید، 3 سالہ بچہ محفوظ رہا

فوٹو: القدس
فوٹو: القدس 

غزہ کے وسطی شہر دیر البلاح پر اسرائیلی حملے میں القسام بریگیڈز کے کمانڈر اسنائپر یونٹ عمر احمد ابو قاسم، ان کی اہلیہ اسما اور 6 سالہ بیٹی حبیبہ شہید ہوگئے، حملے میں خاندان کا واحد 3 سالہ بیٹا سامی ابو قاسم محفوظ رہا۔

رپورٹس کے مطابق حملے میں اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں سامی کے والد، والدہ اور بہن حبیبہ شہید ہوگئے، جبکہ سامی حملے میں زندہ بچ گیا۔

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ ایک اور زخمی، جو پہلے ہونے والے حملے میں زخمی ہوا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک کم از کم 73 ہزار 250 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 73 ہزار 751 زخمی ہو چکے ہیں۔

وزارت نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم ایک ہزار 127 افراد شہید اور 3 ہزار 643 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید