• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسان مانی کی عدم موجودگی، سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی

کراچی (عبدالماجدبھٹی) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی ملک میں عدم موجودگی کے باعث سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا بدھ کوہونیوالا جلاس ملتوی کر دیا گیا۔اجلاس میں احسان مانی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر پر قائمہ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دینا تھی ۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ری اسٹرکچرنگ سے متعلق بھی وزارت کے حکام کو طلب کر رکھا تھا۔ قائمہ کمیٹی ارکان نے گزشتہ اجلاس میں بھی احسان مانی اور وسیم خان کی عدم شرکت پر سخت احتجاج کیا تھا۔
تازہ ترین