کند ھ کوٹ/خیر پور ناتھن شاہ(نامہ نگاران) نواحی علاقوں اور چھوٹے بڑے درجنوں دیہات اور شہروں غوثپور،کرمپور،کشمور،رسالدار،تنگوانی ودیگر میں فصلوں کوٹڈی دَل نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں ٹڈی دل اچانک مختلف علاقوں میں سرسوں،سبزیاں،گندم،چنا سمیت دیگرفصلوں پرحملہ آور ہیں۔ مہنگائی اور شدید بارش پریشان لوگ ٹڈی دل کے فصلوں پر حملے کے بعد انتہائی تشویش میں مبتلاہوگئے ہیں دیہاتی کسانوں نے آگ جلاکر دھواں پیداکر کے ٹڈی دل کو بھگانے کی کوشش کی ہے جوتاحال ناکام ہوئی ہے کسانوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اسپرے کراکر مزید نقصان سے بچایاجائے۔خیرپورناتھن شاہ سے نامہ نگار کے مطابق صوبہ سندھ کے مختلف مقامات پر نقصان پہنچانے کے بعد ٹدی دل نے اچانک دادو اور کچہ کے علاقہ میں یلغار کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق ٹدی دل نے پیاز، جوار، گنا،دھان اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب متاثرہ آبادگار فصلوں کے نقصان پر سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ آبادگاروں نے وزیراعلی سندھ اور ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر اسپرے کرانے کی اپیل کی ہے۔