• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کوذاتی نہیں ،قومی مفادکی بات کرنی چاہیے،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی،خبر نگار)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ میں تبدیلی کا اختیار صرف وزیر اعظم اور وزیر اعلی کے پاس ہے ۔ا پوزیشن کو ذاتی نہیں قومی مفادات کی بات کر نی چاہیے ،نوازشر یف عدالت کو یقین دہانی کرواکر بیرون ملک جا چکے ہیں امید ہے وہ صحت یاب ہونے کے بعد ضرور واپس آئیں گے ۔ وہ یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈٹیکنالوجی لاہور کے26ویں کانووکیشن اور گور نر ہاؤس میں انٹر نیشنل ایجوکیشن ایکسپو2019سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ کانووکیشن میں 2232 گریجوایٹس،24پی ایچ ڈیز جبکہ 66 طلباء و طالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کر دئیے گئے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عدالتی اجازت کے بعد نوازشر یف علاج کیلئے بیرون ملک جا چکے ہیں حکومت نے اس میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی اوراب اپوزیشن کو چاہیے وہ پار لیمنٹ کے اندراور باہر قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر یں اور جہاں کہیں حکومت کسی قسم کی کوتاہی کر رہی ہے اسکی نشاندہی کی جائے ہم اس کو ویلکم کر یں گے۔
تازہ ترین