پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے توانائی وبرقیات حمایت اللہ خان اور ممبر قومی اسمبلی شاہد خان خٹک نے کہا ہے کہ کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر کام کا آغاز بہت جلد کیا جائے گا تاکہ علاقے میں ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار ہو اور عوامی مسائل بھی حل ہو سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک اعلی سطح اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سیکرٹری توانائی محمد زبیر، چیف ایگزیکٹیو آفیسر زاہد صابری، وقاص شاہین اور دیگر متعلقہ عہدیداران بھی موجود تھے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شاہد خان خٹک نے کہا کہ تیل اور گیس کی پیداواری اضلاع کی ترقی کیلئے رائلٹی فنڈ جلد مہیا کی جائے تاکہ کرک کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیساتھ 100 کلومیٹر سڑکیں اور باالخصوص گرگری سڑک کی تعمیر یقینی بنائی جاسکی۔ اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ جنوبی اضلاع کے ہر گھر کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس کے لیے پہلے سے فنڈ کا اجراء ہوچکا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور عوامی خدمت ہے اس لیے اب تک ترقی سے پسماندہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر خوشحالی سے ہمکنار کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے مشیر توانائی نے ممبر قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ کرک کے نوجوانوں کے لیے SNGPL کی طرف سےسپورٹس گالا کا اہتمام کر رہے ہیں تاکہ علاقے میں تفریحی سرگرمیاں میسر ہوسکیں-