• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر کی بولڈ پرفارمنس نے تہلکہ مچادیا

بین الاقوامی میوزک فیسٹول’سولز فیسٹول ‘ میں نامور میوزیکل بینڈز کی شرکت 


پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کو بولڈ  تصویر یا فوٹو شوٹ پر اکثر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

عائشہ عمر اداکاری اور ماڈلنگ کے میدان میں کامیابی اور شہرت حاصل کرنے کے بعد گلوکاری بھی کرنے لگیں۔

انہوں نے حال ہی میں کراچی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی میوزک فیسٹول’سولز فیسٹول ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگایا جس سے جہاں اُن کے مداح خوب محظوظ ہوئے وہیں اُن کی بولڈ پرفارمنس نے شائقین کو حیران بھی کردیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایکسیڈنٹ نے میری زندگی بدل دی، عائشہ عمر

عائشہ عمر نے’سولز فیسٹیول‘ میں فرانسیسی میوزیکل بینڈ کے ساتھ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔


 فیسٹیول میں عائشہ عمر نے اپنے تیار کردہ گانے کو پیش کیا جب کہ شو میں فرانسیسی و برطانوی فنکاروں نے اردو اور انگریزی میں مکس گانے بھی پیش کیے اور شو میں ’ڈسکو دیوانے‘ کا نیا ورژن بھی پیش کیا گیا۔

سولز فیسٹیول میں برطانیہ کے بینڈ ’ای بی ای‘ نے شاندار پرفارمنس دی۔ برطانیہ کے ہی الیکٹرانک بینڈ ’کلین بنڈت‘ اور فرانسیسی میوزیکل بینڈ سمیت پاکستانی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے اس فیسٹول میں اپنی شرکت یقینی بنائی۔ مہوش حیات، دیپک پروانی، ثاقب ملک، منشا پاشا، نادیہ حسین و دیگر فیسٹول کی تعریف کئے بنا نہ رہ سکے۔


اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سولز فیسٹول کی ایک مختصر ویڈیو شئیر کی۔

تازہ ترین