• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنزانیہ کے سفاری پارک میں چیتا خاتون سیاح کی جیپ پر چڑھ گیا



خونخوار چیتے کے غصے سے تو سب ہی ڈرتے ہیں جو اپنی ایک دھاڑ سے اچھے اچھوں کو خوفزدہ کر دیتا ہے۔

تاہم ویڈیو میں نظر آنے والی اس خاتون کو اگر بہادر کہیں تو کچھ غلط نہیں ہوگا جو چیتے کے اتنے قریب آجانے کے باوجود گاڑی میں بیٹھی ہوئی ہیں۔

یہ واقعہ افریقی ملک تنزانیہ کے سفاری پارک میں پیش آیا جب خونخوار چیتا سیاحوں کی جیپ پر ناصرف چڑھ گیا بلکہ خاتون سیاح کے بال سونگھتے ہوئے منہ سے بال پکڑنے کی کوشش بھی کرنے لگا۔

 اچانک خطرناک چیتے کے جیپ میں گھسنے اور انتہائی قریب آ جانے پر بھی خاتون ناصرف جیپ میں بیٹھی رہیں بلکہ ساکت بیٹھی ویڈیو بھی بناتی رہیں جبکہ خاتون کے یوں ساکت بیٹھنے پر چیتا بنا نقصان پہنچائے جیپ سے اُتر گیا۔

خاتون کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور دیکھنے والے جہاں اُسے سراہ رہے ہیں وہیں جان خطرے میں ڈالنے پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین