• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی کے پہئیے اعشاریہ82 سیکنڈز میں  تبدیل کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا


برازیل میں فارمولا وَن ریسنگ کے دوران ریڈ بُل کرِیو نے گاڑی کے پہئیے 1اعشاریہ82 سیکنڈز میں تبدیل کرکے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں ہونے والی گراں پری 2019 کی فارمولا وَن ریسنگ کے دوران ماہر ٹیم نے انوکھا ریکارڈ قائم کرکے اپنی مہارت کا ثبوت پیش کر دیا ہے۔

ریسنگ کے دوران ریڈ بُل کرِیو نے محض ایک اعشاریہ 82 سیکنڈز میں کھلاڑی میکس ورسٹیپن کی فارمولا کار کے چاروں پہئیے تبدیل کرکے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

 کار ریسر کی گاڑی ریس ٹریک کے ایک طرف رْکی اورانجینئرز کے اس کریو نے بجلی کی سی رفتار میں پہئیے تبدیل کرکے ڈرائیور کو آگے بڑھنے کا اشارہ کیا۔

مختصر ترین وقت میں گاڑی کے پہئیے تبدیل کرکے نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا جسے جلد گنیز بک میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین