• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’اسٹار وارز‘ کے آخری سیکوئل کا نیا ٹیزر جاری

فلم ’اسٹار وارز‘ کے آخری سیکوئل کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا


ہالی ووڈ فلم ’اسٹار وارز‘ کےآخری سیکوئل ’دی رائز آف اسکائی ‘ کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

سائنس فکشن فلم سیریز ’اسٹار وارز‘ کے دیوانوں کے لیے ’اسٹار وارز‘ فلم کے نویں سیکوئل ’دی رائز آف اسکائی واکر ‘ کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹار وارز سیریز کی پہلی فلم ’دی فورس اویکن‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ دوسری فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔

’دی رائز آف اسکائی واکر‘ میں ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، جان بوئگا، آسکر ایساک، لپیتا نیونگ اور کیلی میری ترن سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے جبکہ ولن، پال پٹائین کی واپسی بھی دکھائی دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسٹار وارز سیریز کی آخری اور تیسری فلم دی رائز آف اسکائی واکر کو رواں برس 20 دسمبر تک ریلیز کیا جائے گا۔

تازہ ترین