• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر خارجہ سے گورنر اسٹیٹ بینک کی اہم ملاقات

وزیر خارجہ سے گورنر اسٹیٹ بینک کی اہم ملاقات


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے انتہائی اہم ملاقات کی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے ملاقات میں وزیر خارجہ سے ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رضا باقر نے شاہ محمود قریشی کو مرکزی بینک کی کارکردگی، زرمبادلہ کی موجودہ شرح اور دیگر مالیاتی اشاریوں پر بریفنگ بھی دی۔

وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں کاروبار کے لیے ’معاشی سفارت کاری‘ بروئے کار لارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی سفارت کاری کے مثبت نتائج تواتر کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی ادارے پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کی نوید سنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسوں پر مثبت ردعمل بین الاقوامی سطح پر سامنے آناخوش آئند ہے۔

تازہ ترین