• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں جمعے سے جاری مظاہروں میں اب تک 106 افراد ہلاک ہوگئے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے بیان پر اقوام متحدہ نے ایران میں ہلاکتوں کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق ایران کے 21 شہروں میں کم از کم 106 مظاہرین مارے جا چکے ہیں جبکہ اموات کی اصل تعداد میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ایران نے سرکاری طور پر 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بیان پر اقوام متحدہ نے ایران میں ہلاکتوں کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور طاقت کے استعمال کے خلاف متنبہ کیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز خبردار کیا کہ ملک میں انتشار اور بدامنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، احتجاج کرنے والوں اور ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو حساب دینا ہوگا۔

یاد رہے کہ ایران نے پیٹرول کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کے باعث گزشتہ 5 روز سے مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین