• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کی جانب سے پروفیسرز کی رہائی پر وائٹ ہائوس کا خیرمقدم

وائٹ ہائوس اور آسٹریلوی وزیر اعظم نےطالبان کی جانب سے امریکی یونیورسٹی کے دو پروفیسروں کی رہائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

2016 سے طالبان کی قید میں موجود امریکی اور آسٹریلوی پروفیسرز کوگزشتہ روز رہا کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں امریکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے افغانستان کے صوبے زابل سے روانہ کیا گیا جبکہ امریکی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے طالبان کے تین رہنماؤں کو رہا کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جار ی اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ امریکی، آسٹریلوی پروفیسروں کو کامیابی سے باز یاب کرایا گیا جنھیں اب طبی امداد دی جارہی ہے، غیر ملکیوں کی رہائی پر افغان حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: طالبان کی قید سے دو غیر ملکیوں کو رہا کردیا گیا

دوسری جانب آسٹریلوی وزیر اعظم نے اپنے شہری کی رہائی پر تعاون کرنے پر غیر ملکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

رہائی پانے والے پروفیسروں میں امریکا کے کیون کنگ اور آسٹریلیا کے ٹموتھی ویکس ہیں جبکہ ان پروفیسروں کی رہائی کے بدلے طالبان کے تین رہنما بھی چھوڑے گئے ہیں۔

تازہ ترین