• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: آرٹ فیسٹیول میں ڈینش فیوژن بینڈ نےخوب رنگ جمایا


دارالحکومت اسلام آباد میں آرٹ فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے، تقافتی رنگوں کی انجمن میں آج ڈنمارک کے فیوژن بینڈ راک قوالی نے اپنا رنگ خوب جمایا۔

نیشنل آرٹس کونسل اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں ڈنمارک کے فیوژن بینڈ راک قوالی نے صوفیانہ کلام پیش کیا اور ناظرین سے خوب داد وصول کی۔

اسلام آباد: آرٹ فیسٹیول میں ڈینش فیوژن بینڈ نےخوب رنگ جمایا
تقافتی رنگوں کی انجمن میں ڈنمارک کے فیوژن بینڈ راک قوالی نے اپنا رنگ خوب جمایا۔

لیڈ سنگر اعجاز شیر علی نے ڈینش گٹارسٹس اور ڈرمر کے ہمراہ قلب و روح کو چھونے والا عارفانہ کلام جدا گانہ انداز میں پیش کیا۔

مشرق و مغرب کے بہترین امتزاج راک قوالی کی طرح پیش کیے جانے والے ہر کلام کو خوب پزیرائی ملی۔

تازہ ترین