• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کا مرکز اب بھی پردے کے پیچھے ہے، سراج الحق

اختیارات کا مرکز اب بھی پردے کے پیچھے ہے، سراج الحق


امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اختیارات کا مرکز اب بھی پردے کے پیچھے ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ وزیروں کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام بڑی تبدیلی چاہتے ہیں، جو حکومت ڈیڑھ سال میں کچھ نہیں کرسکی وہ آئندہ کیا تیر مار لے گی؟

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ لوگ حکومت سے جذباتی اعلانات نہیں عملی اقدامات چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اب بھی حقیقی احتساب سے ڈرتی ہے، غریبوں کی دعائیں رنگ لارہی ہیں، اللّٰہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومتی گاڑی میں اسموگ اور فوگ لائٹس نہیں، حکومت ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت بچانے کے لیے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈائیلاگ کا عمل ضروری ہوگیا ہے۔

تازہ ترین