• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بی آر ٹی منصوبہ، ایشیائی بینک کا فرانزک آڈٹ کا فیصلہ

بی آر ٹی منصوبہ، ایشیائی بینک کا فرانزک آڈٹ کا فیصلہ 


پشاور(شکیل فرمان علی)بی آرٹی نے سست رفتاری کے ریکارڈ بنادیئے۔ چھ ماہ کے تعمیراتی ہدف کا صرف چھ فیصد حاصل کیا جاسکا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بنک سے بی آر ٹی کے فرانزک آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔ بنک طے کریگا کہ غیر معیاری کام، منصوبے میں تاخیر کا ذمے دار کون ہے جس کے بعد کاروائی کی جائے گی،جیونیوز کے پاس موجود دستاویز کے مطابق بی آر ٹی پر 6 ماہ کے دوران صرف 6 فیصد اور غیرمعیاری کام ہونے کا انکشاف ہوا ہےجس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی کا ایشائی ترقیاتی بنک سے فرانزک آڈیٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بی آر ٹی کا فرانزک آڈیٹ کرانے کا فیصلہ ایڈیشنل چیف سکریڑی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، آڈیٹ کا فیصلہ منصوبے میں تاخیر، غیر تسلی بخش کام، ذیلی ٹھیکیداروں سے کام کرانے کی وجہ سے کیا گیا۔اے ڈی بی ذیلی ٹھیکیداروں کے ذریعے بی آر ٹی کا کام کرانے سے متعلق معلوم کرے گا اوردیگر ٹھیکیداروں سے کام کرانے کی صورت میں قانونی کارروائی تجویز کرے گا۔بنک طے کرے گا کہ کنٹریکٹر، کنسلٹنٹ، انجینئر اور پی ڈی اے میں سے کون کون غلطی کا مرتکب ہواجس کے بعد اے ڈی بی ذمہ داروں کا تعین کرکے حکومت کو آگاہ کرے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کنسلٹنٹ نے بتایا کہ ٹھیکیدار 6 ماہ کے لیے دیے گئے متفقہ اہداف حاصل نہیں کرسکا اور نہ ہی وہ کنسلٹنٹ اور پی ڈی اے کے احکامات پر عمل کررہا ہے۔انجنئیرز سے موقف اختیار کیا کہ بی آر ٹی منصوبے پر کام مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں دیگر ٹھیکداروں کو کام دینے سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا اور معیار کے مسائل پیدا ہوئے۔

تازہ ترین