• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈار کے غیرملکی اثاثوں سے شریک ملزمان کا تعلق ثابت نہیں ہوا،تفتیشی افسر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس میں وکیل صفائی کو تفتیشی افسر پر جرح جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی عدالت کی نیب تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ریکارڈ لانے کی ہدایت کی ۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ڈار کے غیرملکی اثاثوں سے شریک ملزمان کا تعلق ثابت نہیں ہوا، بدھ کو احتساب عدالت میں سماعت کے دوران شریک ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا رضوی احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
تازہ ترین