• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول حکومت کی اولین ترجیح ہے ،قادر نائل

کوئٹہ(آن لائن) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا حصول صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے 2019-20ء کے بجٹ میں ایس ڈی جیز کے تمام 17 اہداف کو مدنظر رکھ کر اسکیمیں متعارف کرائی گئی ہیں جس کی تکمیل سے غربت کے خاتمے ‘ تعلیم ‘ صحت ‘ انفراسٹریکچر ماحولیات سمیت دیگر شعبوں میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ عوام کا معیار زندگی بھی بلند ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو این ڈی پی کے زیراہتمام ایس ڈی جیز اور پارلیمنٹیرین کے کردار کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایس ڈی جیز 2030ء سمیت تمام عالمی معاہدے کی پاسداری اور ان پر عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہیں جس کے لئے صوبائی حکومت ذمہ دارانہ کردار ادا کررہی ہے ان معاہدوں کی رو سے اسمبلی میں قانون سازی سمیت بجٹ سازی کے عمل میں بھی ایس ڈی جیز کے اہداف کو فوقیت دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مختلف بین الاقوامی و قومی اداروں کے ساتھ اشتراک عمل کے ذریعے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے جس کا مقصد حکومت کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی ترقیاتی عمل میں حصہ دار بنانا ہے انہوں نے بلوچستان کی سماجی ترقی میں سول سوسائٹی اور این جی اوز کے کردار کو سراہا اور یو این ڈی پی کے زیراہتمام وقتاً فوقتاً منعقد کئے جانے والے پروگراموں کو آگہی کے فروغ میں اہمیت کا حامل قرار دیا ۔
تازہ ترین