• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ باڑہ کے ایس ایچ او کیخلاف محکمانہ انکوائری کے احکامات

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج پشاور تنویر اقبال نے باڑہ میں شہری کے گھر کو مسمار کرنے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نہ کرنے پرسی سی پی او پشاور کو تھانہ باڑہ کے ایس ایچ او اکبر خان کے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ گزشتہ روز عدالت نے 22اے کی تحت دائر درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار گل وزیر ساکن اکاخیل باڑہ حال سکیم چوک پشاور نے موقف اختیار کیا تھا کہ تھانہ باڑہ کے ایس ایچ او نے ملک ظاہر شاہ ، زربت خان ، جانان ، ملا جان اور دیگر 50افراد کے ساتھ ملکر میرے گھر واقع باڑہ شیخان پُل کلنگہ اکاخیل کو غیر قانونی طور پر مسمار کیا تھا اور اختیارا ت کا غلط استعمال کیا تھا لہذا مذکورہ فریقین پر ایف آئی آر درج کیا جائے ، عدالت نے درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد سی سی پی او پشاور کو باڑہ کے ایس ایچ او اکبر خان کے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
تازہ ترین