• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریتی زینٹا کے ساتھ کیا یہ ماہ نور بلوچ ہیں؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریتی زینٹا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر اپلوڈ کی ہے جس میں اُن کے ساتھ ماضی کی دلکش اداکارہ ماہ نور بلوچ کی ہمشکل کھڑی ہیں۔

امریکی مزاحیہ سیزن ’فریش آف دی بوٹ‘ کے سیٹ پر لی گئی پریتی زینٹا کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ ماہ نور بلوچ اور پریتی زینٹا امریکا میں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں؟


پریتی زینٹا نے اس تصویر کے کیپشن میں بتایا تھا کہ سیزن ’فریش آف دی بوٹ ‘ کی پہلے دن کی شُوٹنگ مکمل ہوگئی۔

انسٹاگرام پر پریتی زینٹا  نے ساتھ کھڑی خاتون سے متعلق  تمام تر شبہات کی تردید کی اور بتایا کہ یہ ماہ نور بلوچ نہیں بلکہ میک اپ آرٹسٹ ہیں ۔

صارف کے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے پریتی زینٹا نے بتایا کہ یہ فریش آف دی بوٹ کے میک اپ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ سنڈی ہیں۔

View this post on Instagram

Art exhibition #Artciti

A post shared by Mahnoor Baloch (@mahnoorbaloch.official) on


دوسری جانب ماہ نور بلوچ نے  رواں ہفتے ایک آرٹ نمائش کا افتتاح کیا تھا۔ وہ’ فریش آف دی بوٹ‘ کا حصہ نہیں ہیں۔

تازہ ترین