• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسرمحمد وسیم کل میکسیکو کےگانیگان لوپیز سے فائٹ کریں گے


پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم تین مرتبہ کے ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ چیمپئن میکسیکو کے گانیگان لوپیز سےکل دبئی میں فائٹ کریں گے، بڑی باؤٹ سے قبل دونوں باکسرز نے دبئی میں ویٹ کرایا۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم حریف کا سامنا کرنے کے لیے پرجوش دکھائی دیئے، گزشتہ دس باؤٹس میں سے وہ نو میں فتح حاصل کر چکے ہیں، جس میں سے سات حریفوں کوناک آؤٹ کیا۔

رواں سال ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں فلپائن کے باکسر کونراڈو تانا مور کوصرف باسٹھ سیکنڈز میں ناک آؤٹ کیا تھا۔

دوسری جانب تین مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن گانگا چھتیس فائٹس جیت چکےہیں، ویٹ کے بعد دونوں باکسروں کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں محمد وسیم نے کہا کہ لوپیز ان سے زیادہ تجربہ کار ہیں لیکن اس فائٹ کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

انہیں امید ہے کہ وہ لوپیز کے خلاف بھی کامیاب ہوں گے، انہوں نے کہا کہ جس طرح وہ فائٹ کے آغاز میں ہی زور دار مکہ بازی کرتے ہیں اسی انداز میں وہ رنگ میں اتریں گے اور اولین ترجیح لوپیز کو ناک کرنا ہے۔

تازہ ترین