• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی مہندا راجا پکسے کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد


وزیراعظم عمران خان نے مہندا راجا پکسے کو سری لنکا کا نیا وزیراعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے مہندا راجا پکسے کے دورِ صدارت میں سری لنکا کی ترقی کی تعریف کی۔

عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان ہر شعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی، جبکہ مہندا راجا پکسے نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

سری لنکن وزیراعظم نے مستقبل میں مل کر کام کرنے کے عزم کو دہرایا۔

یاد رہے کہ سری لنکا کے صدارتی انتخابات میں مہندا راجاپکسے کے بھائی گوٹابایا راجا پسکے کامیاب ہو کر نئے صدر بن گئے ہیں۔ 

سری لنکا کے سابق وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے بدھ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے پارلیمنٹ کو یہ اختیار دیا تھا کہ وہ وزیراعظم کا انتخاب کرے تاکہ نئے منتخب صدر گوٹابایا راجا پکسے کے ساتھ ایک نئی ٹیم کام کرسکے۔

تازہ ترین