• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تونسہ، موسیٰ خیل روڈ کی تعمیر کیلئے 150 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری


صوبوں کے درمیان تجارتی تعاون، سیاحتی اشتراک اور پسماندہ قبائلی علاقوں کے معاشی استحکام کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کاوشوں سے وفاقی حکومت کی جانب سے  اہم سنگ میل کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

دو دہائیوں سے  دونوں صوبوں  کے عوام پاک پی ڈبلیو ڈپارٹمنٹ  کے اس منصوبے کی تکمیل کے منتظر تھے، تاہم  تونسہ تا موسیٰ خیل روڈ کی جلد از جلد تعمیر کے لیے سردار عثمان بزدار کی خصوصی  کاوش سے 150 ملین روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

35 کلومیٹر طویل روڈ صوبہ پنجاب کو بلوچستان سے ملانے کے لیے حکومت کا ایک شاندار منصوبہ ہے جس میں دو پلوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔ یہ روڈ  نہ صرف ملحقہ علاقوں کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ دیگر صوبوں کے متعدد اضلاع کے لیے معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا۔

اس روڈ کی تعمیر سے تونسہ سے ژوب کا سفر جو بذریعہ انڈس ہائی وے اور ڈی آئی خان 334 کلومیٹر ہے، 220 کلومیٹر رہ جائے گا۔

پنجاب میں جاری ترقیاتی اقدامات جن میں صنعت کے فروغ کے لیے 10 اسپیشل اکنامک زونز کا قیام بھی شامل ہے، اس روڈ سے صوبوں کے مابین صنعت و تجارت کے نئے عزم کو بھرپور انداز میں پروان چڑھائےگا۔

تازہ ترین