صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ خطے میں بہت سے ماحولیاتی مسائل کا سامنا ہے، سارک جیسے ریجنل فورم پر ان مسائل کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے ایکسپو سینٹر لاہور میں چائنیز ایگرو کیمیکلز کی نمائش کا افتتاح کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سپر پاور سمجھنے والےبعض ممالک خود اپنے لوگوں کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، وہ اقلیتوں کے ساتھ بدترین رویہ رکھےہوئے ہیں، بابری مسجد اس کی ایک مثال ہے۔
صدرمملکت نےبتایاکہ پاک چین فری ٹریڈ کا دوسرا فیز دسمبرمیں شروع ہورہا ہے، ہم سیڈ ڈیولپمنٹ جیسی چیزوں میں چین سے رہنمائی لے سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی مفادات سے بالاتر ہے، دونوں ممالک خطے میں امن اور ترقی چاہتے ہیں۔