• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈ الیون کرکٹ: کے پی کیخلاف اسپنر رضا حسن کے 8 شکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ میں۔ این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ دوسری اننگز میں161 رنز کی برتری حاصل کرنے والی ناردرن نے کھیل کے اختتام پر4 وکٹ پر 141 رنز بنالیے ہیں۔ اس سے قبل208 رنز کے جواب میں خیبرپختونخوا کی پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ رضا حسن نے 8 وکٹ لیے۔ نیا ناظم آباد گراؤنڈ کراچی میں بلوچستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 142 رنز کے خسارے کا شکار ہے۔اس نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 30 رنز بنالیے ہیں۔ بہالپور میں سدرن پنجاب کے 281 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنالیے ہیں۔

تازہ ترین