• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی ڈائری:اپوزیشن کے مظاہرے،فریقین کے بلند وبانگ دعوے

اسلام آباد (محمدصالح ظافر ،خصوصی تجزیہ نگار) ملک کو جس استحکام کی سرگرمی سے تلاش ہے وہ دور دورتک دکھائی نہیں دے رہا اس سے نہ صرف معیشت کی بحالی بلکہ جمہوری نظام کی بقا بھی وابستہ ہے حزب اختلاف کی اپیل پر آج (جمعہ) پورے ملک میں ضلعی سطح کے احتجاجی جلسے اور مظاہروں کا انعقاد ہورہا ہے ان مظاہروں کو رکوانا شاید حکومت کے بس میں نہ ہو لیکن ان کی کامیابی اور ناکامی کے بارے میں فریقین بلند بانگ دعوے کرکے صورتحال کومزید دھندلائیں گے ایسے ماحول میں جب قیاس آرائیوں کے طوفان سے پورے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے حکومت کا دعوی ہے کہ اس کے وجود کو کوئی خطرہ لاحق نہیں دوسری جانب حزب اختلاف جس کی صفوں میں مثالی یگانگت کا فقدان ہے غیر معمولی اعتماد سے سرشار ہے کہ وہ آئندہ اٹھارہ سے بائیس ہفتوں میں نہ صرف حکومت کو گرالے گی بلکہ نئے عام انتخابات کا ڈول بھی ڈال دیا جائےگا۔ حزب اختلاف نے اپنی توقعات جن ممکنہ اقدامات سے وابستہ کر رکھی ہیں ان میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن میں دائر اس درخواست کافیصلہ سرفہرست ہے جس میں اس پارٹی کے لئے غیر ملکی رقوم کا سوال اٹھایا گیا ہےاور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک طرف ان رقوم کا کوئی حساب کتاب نہیں رکھا گیا اور ان کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی سب سے بڑھ کر اس رقوم میں ان بین الاقوامی افراد اور اداروں نے بھی حصہ ڈالا جو پاکستان کے صریحاً دشمن ہیں۔

تازہ ترین