• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گرفتار ٹارگٹ کلر کو جانتا نہ کبھی ملا، میرے خلاف سازش ہے، مراد علی شاہ

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کو نہ میں جانتا اور نہ کبھی ملا، یہ سب میرے خلاف سازش ہے۔ ایک دہشتگرد سے کہلوایا گیا کہ میں نے اس سے ملاقات کی، سٹوری کی تہہ تک پہنچ گیا ، ڈی جی رینجرز سے بات کرونگا۔

گرفتار ٹارگٹ کلر کو جانتا نہ کبھی ملا، مراد علی شاہ


کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم (لندن) کے گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف عرف ٹھیلے والاکو نہ میں جانتا اور نہ کبھی ملا، کل رات ایک ویڈیو آئی جس میں ایک دہشت گرد سے کہلوایا گیا کہ میں نے اس سے ملاقات کی تاہم اسٹوری جس نے تیار کی اس کی تہہ تک پہنچ گیا ہوں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ملزم 2017 میں پاکستان رینجرز کی حراست میں تھا، کس کی رسائی اس دہشت گرد تک تھی، لگتا ہے متعلقہ ایس ایس پی میرے خلاف سازش میں ملوث ہے تاہم ڈی جی رینجرز سے اس حوالے سے بات کروں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو پہلے بھی کابینہ سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین