• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن اخبار فروشان کااجلاس، تمام اسٹالز کھولنے کااعلان

کراچی (پ ر) مرکزی انجمن اخبار فروشان کراچی نے شہر میں تمام اخبار اسٹالز کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن اخبار فروشان کراچی کی جانب سے کراچی میں اخبارات کے اسٹالوں کی بحالی کیلئے کراچی پریس کلب میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سی پی این ای کے جوائنٹ سیکرٹری عامر محمود، جوائنٹ سیکرٹری عارف بلوچ، صدر پریس کلب امتیاز فاران، جنرل سیکرٹری ارمان صابر، پیپ کے جنرل سیکرٹری آصف جئے جا، چیئرمین سندھ کمیٹی غلام نبی چانڈیو، انفارمیشن سیکرٹری عبدالرحمٰن منگرو ، اسٹنڈنگ کمیٹی بشیر احمد، کے یو جے کے شمس کیریو، نعمت اللہ بخاری، رفیق بلوچ، مرکزی انجمن اخبار فروشان کے صدر محمد اقبال نون، جنرل سیکرٹری حمید ڈاڈا، شفیق ،ناصر نثار مشتاق میمن نے شرکت کی۔ اجلاس میں اخباری صنعت سے وابستہ مسائل پر ملکر جدوجہد کرنے اور ملکر چلنے کا فیصلہ کیا گیاجس پر مرکزی صدر مسرور اقبال نون، جنرل سیکرٹری حمید ڈاڈا نے کہا کہ ہم تمام صحافتی تنظیموں، مالکان اخبارات، سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن ٹکا خان عباسی ، وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان، اے پی این ایس کے صدر سرمد علی ،سی پی این ای کے اعجاز الحق، چیف سیکرٹری سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی اور تنظیموں اور لوگوں کا کراچی میں اخبارات کے اسٹالوں کی بحالی میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کراچی میں اخبارات کے اسٹالوں کو کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔
تازہ ترین