• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عرفان صدیقی بری

نوازشریف کے معاونِ خصوصی عرفان صدیقی کرایہ داری ایکٹ کے مقدمے سے بری


اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم نوازشریف کے معاونِ خصوصی عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کے مقدمے سے بری کر دیا۔

اسلام آباد پولیس نے عرفان صدیقی کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

جسٹس عامر فاروق نے پولیس رپورٹ کے بعد مقدمے کے اخراج کی درخواست نمٹا دی۔

عرفان صدیقی کے وکیل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی کہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے جواب دیا کہ یہ آپ کا حق ہے کہ آپ الگ سے درخواست دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: عرفان صدیقی کو نون لیگ نے گرفتار کرایا، اعجاز شاہ

عرفان صدیقی کے وکیل نے کہا کہ اگر عدالت انتظامیہ کی کارروائی سے متعلق اپنے فیصلے میں لکھ دے تو بہتر ہے۔

عدالت نے پولیس ڈسچارج رپورٹ کے بعد عرفان صدیقی کی درخواست نمٹا دی۔

واضح رہے کہ عرفان صدیقی کو رواں برس جولائی میں اسلام آباد پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین