آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

رکشے میں مسافروں کیلئے گھر جیسی سہولتیں

رکشے میں مسافروں کیلئے گھر جیسی سہولتیں


بھارت کے شہر ممبئی میں ’گھر جیسا رکشا‘ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اداکارہ، مصنفہ اور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے بھی سوشل میڈیا پر اس رکشے کی تعریف کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ’ستیاون گائیت‘ نامی آٹو رکشا ڈرائیور نے مسافروں کو آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے ایک انوکھا اقدام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے رکشے کو کئی بنیادی سہولتوں سے آراستہ کیا اور اپنے رکشے کو ’فرسٹ ہوم سسٹم‘ کا نام دیا ہے۔

ستیاون گائیت کے ’فرسٹ ہوم سسٹم‘ رکشے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں بڑی تعداد میں لوگوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔ ان میں ایک نام اداکارہ و مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کا بھی شامل ہے۔

رکشہ ڈرائیور ستیاون گائیت نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو میں مسافروں کے لیے فراہم کی گئی بنیادی سہولتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اُن کے رکشے میں دو چارجنگ پوائنٹس ہیں، واش بیسن ہے، منہ ہاتھ دھونے کے لیے صابن، ایک اسکرین اور پودے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے اس رکشے کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں تعریفی کمنٹس کیے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’میں ابھی اس وقت اس رکشے میں موجود ہوں اور ایک بہترین سفر کو انجوئے کررہا ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’واہ ، کیا زبردست آئیڈیا ہے۔‘

دلچسپ و عجیب سے مزید