کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی آپریشن ون کی ناگن چورنگی کے قریب کارروائی ایم کیوایم لندن کے 2ٹارگٹ کلرز اسد اور عدنان کوگرفتار کر لیا ،ملزمان حمادصدیقی کے قریبی سا تھی اور 12مئی کےجلاو گھیراو،ٹارگٹ کلنگ اور اغوا کے مقدمات میں بھی ملوث ہیں،ایس ایس پی غلام سرورابڑونے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان چھ افرادکی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہیں،ملزمان کاتعلق ایم کیوایم لندن سے ہے ملزمان نے 12مئی 2007کو جلائو گھیرائو اور ہوئی فائرنگ بھی کی،ملزمان نے پشتو اور اردو اسپیکنگ افراد کو اغوا کے بعد قتل کیا ۔