• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پشاور بی آر ٹی منصوبہ، نئی اور ساتویں ڈیڈ لائن مارچ 2020ء

پشاور بی آر ٹی منصوبہ، نئی اور ساتویں ڈیڈ لائن مارچ 2020ء


پشاور(شکیل فرمان علی)بی آر ٹی منصوبے پر رواں سال بھی کام مکمل نہیں ہوسکا ہے۔کنٹریکٹر نے حکومت کو اگلےسال مارچ میں کام مکمل کرنے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے. دسمبرکی ڈیڈلائن بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،بس ڈپوز اور 30 اسٹیشنر پر کام نامکمل ،کنٹریکٹرکی اگلے سال مارچ تک مکمل کرنے کی آگاہی دی ہے۔

جو کہ ساتویں ڈیڈ لائن ہوگی،دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بی آر ٹی کے تینوں بس ڈپوز اور 30 بس اسٹیشنر پر کام مکمل نہیں کیا جاسکا۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی اے محمد عزیر کا کہنا ہے کہ منصوبے کو رواں مالی سال کے اندر ہی مکمل کیا جائے گا۔

بی آر ٹی کو دسمبر میں مکمل کرنے کی حکومتی چھٹی ڈیڈ لائن بھی خالی جانے کا خدشہ ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بی آر ٹی منصوبہ پر کام رواں سال بھی مکمل نہیں ہوسکے گا۔ کنٹریکٹر نے حکومت کو اگلے سال مارچ میں کام مکمل ہونے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

تازہ ترین