• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشعر میر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ٹی ایف انڈر۔14 اینڈ انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

تیسری پوزیشن کے بوائز میچ میں زین احشتام نے ابراہیم نعمان کو شکست دی جبکہ انڈر۔15 سندھ ریننکگ فائنل میں محمد یحیٰ احتشام نے عمار اسماعیل کو ہرایا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیروز گلزار نے کھلاڑیوں میں انعامات اور اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً کراچی میں ٹینس ترقی کررہا ہے، اس کی ترقی میں خالد جمیل شمسی اور ان کے بیٹے نمیر شمسی کا بڑا ہاتھ ہے۔ اگر اور لوگ بھی آگے آئیں تو یہاں سے بے شمار باصلاحیت کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں۔

اس موقع پر خواجہ سعید حئی، محمود احمد خان، غلام محمد خان، خالد جمیل شمسی، عارف قریشی، محمد ارشد، نمیر شمسی، سمیرہ انور، سلیم خمیسانی، ندیم ماز جی، خالد رحمانی، سرور حسین، سعید احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔

کریک کلب کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں کسی غیرملکی کھلاڑی نے شرکت نہیں کی۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں نے انٹری جمع کرائی لیکن آخری وقت میں اپنے نام واپس لے لیے۔

تازہ ترین