• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کا سی پیک سے متعلق حکومت کو مشورہ

احسن اقبال کا سی پیک سے متعلق حکومت کو مشورہ


مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کے لیے چین کے قرض کا حجم 18 ارب ڈالر نہیں تقریبا 5 اعشاریہ 8 ارب ڈالر ہے۔

ن لیگی رہنما نے ایک بیان میں حکومت کو مشورہ دیا کہ سی پیک جیسے اہم منصوبے پر غیر مصدقہ اعداد و شمار پیش کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور وفاقی کابینہ کے ارکان سی پیک منصوبوں کو متنازع نہ بناتے تو غلط فہمیاں پیدا نہ ہوتیں۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبوں کے لیے چین کے قرضوں کا کُل حجم 18 ارب ڈالر نہیں تقریباً 5 اعشاریہ 8 ارب ڈالر ہے، اس قرض کی ادائیگی کی مدت 20 سے 25 سال اور شرح سود 2 فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے تمام منصوبے سرمایہ کاری کی شکل میں ہیں، بلاشبہ یہ قرض نہیں بلکہ پاکستان کے لیے خصوصی رعایت ہے۔

تازہ ترین