• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی کوشش ہے کہ کشمیری عوام کو ریلیف ملے، فخر امام


کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کوششیں کررہا ہے تا کہ کشمیری عوام کو ریلیف مل سکے ۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں فخر امام نے کہا کہ 3 روز قبل وزیراعظم نے امریکی صدر کو یاد دلایا کہ آپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت نے ایک سو بارہ دن سے کشمیر میں لاک ڈاؤن کر رکھا ہے اور خاص طور پر کشمیری نوجوانوں پر زیادہ ظلم کیا جا رہا ہے، معاملے پر اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر کوششیں کررہا ہے تاکہ کشمیری عوام کو ریلیف مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صدر ٹرمپ کو کہا کہ آپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر ابھی تک پیش رفت نہیں ہوئی کشمیر ایک متنازع علاقہ ہے۔

فخر امام کا کہنا تھا کے ہر ملک کے اپنے مفادات ہوتے ہیں اور وہ اپنے مفادات کو ترازو میں تول کر ہی مسئلہ کشمیر کی بات کرتا ہے۔

تازہ ترین