• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر عدالتی اعتراض

لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا، عدالت نے سابق صدر کے وکلاء کو ہدایت کی کہ وہ اس نکتہ پر تفصیلی معاونت کریں کہ درخواست کس طرح لاہور ہائیکورٹ میں قابلِ سماعت ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست پر ابتدائی سماعت کی، عدالت نے باور کرایا کہ درخواست گزار اسلام آباد کے رہائشی ہیں ، ان کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر ِسماعت ہے، ایسی صورت میں درخواست گزار کو سپریم کورٹ سےہی رجوع کرنا چاہیے۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نےاپنے ریمارکس میں کہا کہ ایان علی کیس میں سپریم کورٹ طریقہ کار طے کرچکی ہے، لاہور ہائیکورٹ درخواست پر کیسے سماعت کرسکتی ہے؟

عدالت نے پرویز مشرف کے وکلاءکو دلائل کے لئے 26نومبر تک کی مہلت دے دی۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نےدرخواست میں اپنے خلاف غداری کیس کی یکطرفہ کارروائی، خصوصی عدالت کے قیام اور فیصلہ محفوظ کرنے کو چیلنج کر رکھا ہے۔

تازہ ترین