• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زینب عباس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں


معروف پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے شہرت پانے والی اسپورٹس پریزینٹر زینب عباس نے شادی کے بارے میں انسٹاگرام پر اعلان کیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ پر زینب عباس نے عروسی لباس پہنے اپنی تصویر بھی شائع کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی شادی کو یادگار بنانے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

زینب عباس نے خصوصی طور پر اپنے میک اپ آرٹسٹ، فوٹوگرافر، لباس تیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

ساتھ میں انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتادیا کہ انہوں نے جو زیورات سجائے ہوئے ہیں وہ انہیں ان کی والدہ نے دیئے ہیں۔

خاتون کمنٹیٹر عمدہ عروسی لباس اور سفید رنگ کے موتیوں سے مزین زیوارت پہنی ہوئی تھیں جو دن کے وقت شادی کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ 

تازہ ترین