• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر


وزیراعظم عمران خان کی 18 نومبر کی تقریر کے خلاف درخواست پر سماعت کل اسلام ہائی کورٹ میں ہوگی۔

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست جمع کرائی گئی ہے، چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کل سماعت کریں گے۔

سابق آئی جی پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 نومبر کی اپنی تقریر میں توہین عدالت کی اور عدلیہ کو متنازع بنانے کی کوشش کی۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کی اور مذاق اُڑایا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ توہین عدالت کا الزام ان کی تقریر کے متن سے واضح ہے۔

درخواست کے مطابق عمران خان کی تقریر کی ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ عدالت میں جمع کرائی جارہی ہے۔

لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو توہین عدالت قانون کے تحت سزا سنائی جائے۔

تازہ ترین