• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طارق کھوکھر کا مشرف سے متعلق درخواست کی پیروی سے انکار

طارق کھوکھر کا مشرف سے متعلق درخواست کی پیروی سے انکار


ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر نے سابق آرمی چیف جنرل(ر) پرویز مشرف سے متعلق وفاق کی درخواست کی پیروی سے انکار کردیا ہے۔

سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کی پیروی سے انکار کرتے ہوئےطارق کھوکھرنے کہا کہ ان کا ضمیر انہیں اجازت نہیں دیتا کہ وہ اس کیس کی پیروی کریں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں پرویز مشرف کیس پر تبادلہ خیال کیا۔

طارق کھوکھر نے خصوصی عدالت کو پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں فیصلہ سنانے سے روکنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی درخواست دائر کی تھی۔

گزشتہ روزحکومت اور پرویز مشرف کے وکیل نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں الگ الگ درخواستیں جمع کرائیں، جن میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کو 28 نومبر کو سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روکا جائے۔

آج میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ اعجاز علی شاہ نے کہا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں سنا نہیں گیا اور کیس میں بہت زیادہ غلطیاں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پرویز مشرف بیمار ہیں، اس لیے عدالت نہیں آسکتے، اگر سابق صدر کی صحت ٹھیک نہیں تو کیس مؤخر کرنا چاہیے۔

تازہ ترین