• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون نے اڑنے کے لیے فلائنگ ڈیوائس بنا ڈالی

امریکی خاتون نے اڑنے کے لیے فلائنگ ڈیوائس بنا ڈالی


یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن اِن میں سے کچھ لوگ اپنا شوق پورا کرنے کے لیے نت نئی چیزیں بنا ڈالتے ہیں۔

اس امریکی حسینہ کو ہی دیکھ لیں جس نے آسمان پر اُڑنے کا شوق پورا کرنے کے لیے فلائنگ ڈیوائس بنا ڈالی۔

جی ہاں، امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی Mariah Cain نامی خاتون نے پرندوں کی طرح آسمان پر اُڑنے کے لیے دنیا کی پہلی پرسنل ایئر بورڈ تیار کی ہے جس پر کھڑے ہو کر سات منٹ تک سو فٹ بلندی تک اُڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنی اس نئی ایجاد کے حوالے سے امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ اس پر مزید کام کر رہی ہیں اور جدت کے بعد اسے گوفلائی پرائز میں نمائش کے لیے پیش کریں گی۔

تازہ ترین