• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں والی بال کے کھلاڑی کی پُراسرارموت

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں کلر سیداں سے تعلق رکھنے والا والی بال کا نوجوان کھلاڑی چوہدری محسن پر اسرار طور پر زندگی کی بازی ہار گیا، مقتول ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا، مقتول کے ماموں اخلاق احمد نے قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ہے تاہم پولیس واقعہ کو پانچویں منزل سے گر کر جاں بحق ہونا قرار دے رہی ہے ،اخلاق احمد نے بتایا کہ میرا بھانجا کل شام اپنے دوستوں شہزاد اسد وغیرہ کے ہمراہ اپنی گاڑی میں راولپنڈی گیا ، رات گئے اطلاع ملی کہ اسے قتل کردیا گیاہے اور نعش پوسٹمارٹم کیلئے پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دی گئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران وفاقی پولیس کنفیوژن کا شکار ہو گئی ہے،چوہدری محسن کا قتل ہوا یا کچھ اور تاحال پولیس فیصلہ نہ کر سکی، ایک گروپ کا کہنا ہے کہ چوہدری محسن پانچویں منزل سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوا ،پولیس اس دوشیزہ تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہے جو وقوعہ سے قبل چھت پر اس کے ہمراہ تھی، بتایا جاتا ہے کہ چوہدری محسن دو روز بعد والی بال کے میچ کے لئے دبئی جانے والے تھے،اسی خوشی میں اپنے دوستوں کے ہمراہ سوک سینٹر آئے تھے، پولیس نے جائے وقوعہ کے ارد گرد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔ چوہدری محسن کی موت کے بعد اس کے گھر والوں کو یہ پیغام پہنچا تھا کہ انکے بیٹے کو خنجروں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے اور اس کی نعش کھائی میں پھینگ دی گئی ہے ۔
تازہ ترین