• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پہلی فگر اسکیٹر عالمی مقابلہ جیت گئی

پاکستانی ایتھلیٹ آسٹریا میں فگر اسکیٹنگ کا مقابلہ جیت گئیں


پاکستانی ایتھلیٹ ’ملاک فیصل ظفر‘ آسٹریا میں انٹرنیشنل فگر اسکیٹنگ ٹورنامنٹ جیت کر پہلی پاکستانی فگر اسکیٹر بن گئیں۔

پاکستان میں ’فگر اسکیٹنگ‘ کے کھیل کو اُس طرح سے پذیرائی حاصل نہیں ہے جس طرح دیگر کھیلوں کو ہے جیسے کرکٹ، ہاکی، کبڈی، اسنوکر وغیرہ لیکن اِس کے باوجود بھی پاکستان کی 12 سالہ ملاک فیصل ظفر نے عالمی سطح پر ’فگر اسکیٹنگ‘ کا مقابلہ جیت کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے اور اب وہ پاکستان کی پہلی ’فگر اسکیٹر‘ بن گئی ہیں۔

12 سالہ ملاک فیصل ظفر نے آسٹریا کے سب سے بڑے فگر اسکیٹنگ مقابلے کے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں حصہ لیا تھا اور اِس عالمی مقابلے میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ اور دیگر کئی ممالک کے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے بھی حصہ لیا تھا، یہ تمام ممالک وہ ہیں جہاں یہ کھیل حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہے اور وہاں اِس کھیل کے لیے کافی سرگرمیاں بھی کروائی جاتی ہیں۔

ملا ک فیصل نے 24ویں انٹرنیشنل ایسکپ انسبرک 2019 میں عمدہ اسکیٹنگ کرتے ہوئے اِن تمام ایتھلیٹس کو شکست دی اور ’بیسک نوائس گرلز 2‘ کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ملاک نے 5 سال کی عُمر میں فگر اسکیٹنگ میں اپنی دلچسپی ظاہر کی تھی اور اب 12 سال کی عُمر میں وہ پاکستان کی پہلی فگر اسکیٹر بن گئی ہیں، ملاک کا کہنا ہے کہ اُن کی خواہش ہے کہ وہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

تازہ ترین