• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کردیا گیا

فوٹو: سوشل میڈیا۔وزارت خارجہ پاکستان
فوٹو: سوشل میڈیا۔وزارت خارجہ پاکستان

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں قونصل جنرل آف پاکستان کی نئی چانسری عمارت کا افتتاح کردیا۔

تقریب میں سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، سعودی معززین، جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی، ممتاز پاکستانی شخصیات اور پاکستانی قونصل خانہ کے حکام نے شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق افتتاحی تقریب کے دوران نئی چانسری عمارت کے احاطے میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا، شجرکاری اور تختی کی نقاب کشائی کی گئی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے جدہ میں پاکستانی قونصل خانے کی کاوشوں اور سعودی حکام کے تعاون کو سراہا جن کی بدولت یہ منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ پاکستان بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مؤثر قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید