امریکی ریاست مسسی سپی کے شہر ویسٹ پوائنٹ میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔
فائرنگ کے واقعات تین مختلف مقامات پر پیش آئے، جن میں 6 افراد ہلاک ہوئے۔
کاؤنٹی شیرف ایڈی اسکاٹ کے مطابق فائرنگ شہر میں تین مقامات پر کی گئی ہے۔ واقعات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔